ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری، 753 ملزمان گرفتار،999 مقدمات درج

پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری، 753 ملزمان گرفتار،999 مقدمات درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری,ماحول کو آلودہ کرنے پر رواں سال 753 ملزمان گرفتار۔ 999 مقدمات درج کیے گئے۔

صوبائی دارالحکومت میں انسداد سموگ کارروائیوں میں 71 ملزمان گرفتار، 180 مقدمات درج کیے گئے۔رواں سال صوبہ بھر میں دھواں چھوڑنے والی 1 لاکھ 33 ہزار 737 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو 21 کروڑ 04 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔غیر معیاری فٹنس پر 43045 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ دھواں چھوڑنے پر 2510 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے۔1476 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کیے گئے۔زہریلا دھواں چھوڑنے والی 163 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer