ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شکار پور کے قریب کچے کے علاقے میں شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کے خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو نے شرپسندوں کی سرکوبی کے دوران شہادت کا اعلی مرتبہ پایا۔ شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو نے فرض کی بجاآوری میں جان دے کر اعلی مثال قائم کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ غم کی گھڑی میں تمام تر ہمدردیاں شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہون نے کہا کہ کچے میں شرپسند عناصر کے خلاف سندھ پولیس کے بہادر جوانوں نے بہادری کے ساتھ آپریشنز کئے ہیں۔