انٹربینک  کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

9 Oct, 2024 | 05:58 PM

اشرف خان : انٹربینک  کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.67 روپے سے بڑھ کر 277.72 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر5 پیسے کمی سے 279.61 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 35 پیسے کمی سے 305.66  روپے، برطانوی پاؤنڈ 18 پیسے کمی سے 365.07 روپے ، سعودی ریال 1 پیسے کمی سے  74.17 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.06  روپے پر برقرار رہا۔ 

مزیدخبریں