احمد منصور : سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا ۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے تربت شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق برآمد کیا جانے والے دھماکہ خیز مواد 280 کلو گرام ہے، دھماکہ خیز مواد کو ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور اسے تربت میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے استعمال کیا جانا تھا ۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے گئے، بہترین حکمت عملی نے ثابت کردیا ہے کہ سکیورٹی فورسزملکی دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔ دہشتگرد اور ان کے سہولت کار اس منصوبہ بندی سے ثابت ہے کہ وہ بلوچستان میں ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں، بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا ۔