اویس کیانی : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی پی ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسانل فرحت عباس جنجوعہ کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے دفتر پہنچ گئے ۔
عطاء اللہ تارڑ نے فرحت عباس جنجوعہ کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مرحوم کا انتقال فرحت عباس جنجوعہ اور اہل خانہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و استقامت کی دعا کی ۔