علی ساحی : پنجاب پولیس کا ایک اور کامیاب آپریشن، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 83 ہوگئی۔ اشتہاری مجرم اعجاز اصغر 10 برس سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا ، اشتہاری نے 2014 میں تھانہ ترکھانی فیصل آباد میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہری کو قتل کیا تھا ۔
فیصل آباد پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری اعجاز اصغر کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، جس کے بعد سعودی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ائیر پورٹ پر پنجاب پولیس کے حوالے کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائی پر آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے ۔