ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات کامیاب، نابینا افراد نے دھرنا ختم کردیا

مذاکرات کامیاب، نابینا افراد نے دھرنا ختم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رومیل الیاس : سوشل ویلفیئر دفتر شملہ پہاڑی میں نابینا افراد کے دھرنے کا معاملہ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور نابینا افراد میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ 

صوبائی وزیر نے مذاکرات کے حوالے سے نابینا افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔  شوکت بٹ نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے یہ آج گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں، نابینا افراد کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا گیا ، سرکاری کاموں میں وقت لگتا ہے ،مطالبات دسمبر تک منظور ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوٹے کے مطابق نابینا افراد کی نوکریوں کا مسئلہ حل کیا جائے گا، نابینا افراد کو سپیشل ایجوکیشن محکمے میں نوکریاں دی جائیں گی۔ 

وزیراعلی کے مریم نواز کی سربراہی میں ہر روز ایک نئے عوام منصوبے کا آغاز ہو رہا ہے، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے ریاست نے نابینا افراد کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی، حکومت نابینا افراد کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کو سوشل ویلفیئر سینٹر میں تمام سہولیات دے رہے ہیں ۔ نابینا افراد کو وزیراعلیٰ کی جانب سے ہمت کارڈ بھی فراہم کیاجائے گا ۔ 

نابینا افراد نے میڈیا کو بتا گیا کہ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ پر تیسری بار یقین کیا ہے، 25نومبر تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو 3 دسمبر کو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا ۔