جمال الدین: نیب ترمیمی قانون کے تحت سابق سپیکر سبطین خان اور دیگر کے خلاف مائنز اینڈ منرل ریفرنس کی اینٹی کرپشن کورٹ میں منتقلی کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سنایا۔
عدالت نے کہا کہ "ملزمان مزید کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن کورٹ پیش ہوں۔" احتساب عدالت کا اس ریفرنس کی سماعت کا دائرہ اختیار ختم ہو چکا ہے، اور اس ریفرنس کی سماعت کے لیے اینٹی کرپشن کورٹ ہی مناسب فورم ہے۔
دوران سماعت، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر حارث شفیق قریشی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے ریفرنس کی منتقلی پر اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ سابق سپیکر سبطین خان حاضری کے لیے احتساب عدالت پیش ہوئے، جبکہ سابق سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز زمیاز احمد چیمہ اور دیگر شریک ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے۔