ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ فار ایویلیوایشن کا سی بی ڈی پنجاب کا دورہ

چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ فار ایویلیوایشن کا سی بی ڈی پنجاب کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب:   چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ فار ایویلیوایشن، بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے سی بی ڈی پنجاب کا دورہ کیا.

 اس موقع پر سی ای او سی بی ڈی عمران امین اور سی بی ڈی پنجاب کے سی او او بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ نے ان کا استقبال کیا۔سی ای او عمران امین نے اتھارٹی کے مشن اور وژن پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی بی ڈی پنجاب کے جاری منصوبے صوبے کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں,  انہوں نے بزنس ماڈل اور منصوبوں کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔

بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے جاری منصوبوں کو سراہتے ہوئے والٹن روڈ کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کی اہمیت بھی بے حد ہے۔

عمران امین نے بابر علاؤالدین کو روٹ 47 اور والٹن ریلوے کراسنگ فلائی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے اپنائے گئے ریونیو شیئرنگ ماڈل کی وضاحت بھی کی۔

سی بی ڈی پنجاب کے سینئر حکام، جن میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین، ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق، ڈائریکٹر بزنس ڈیولپمنٹ علی وقار شاہ، ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب، ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ آئی ٹی پلواشہ منگل، اور ڈائریکٹر فنانس منصور سعید بھی موجود تھے۔

بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہا کہ "سی بی ڈی کے فعال رویے اور مؤثر منصوبے مکمل کرنے کے عزم سے میں متاثر ہوں۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ " سی بی ڈی پنجاب صوبے کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اثاثہ ہے"۔

سی ای او عمران امین نے کہا کہ " سی بی ڈی پنجاب پائیدار اور جدید منصوبے فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جو صوبہ پنجاب کی ترقی کی ضروریات کے مطابق ہیں۔"