ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے جوریڈکشن کی تبدیلی کو آسان بنا دیا

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کیلئے جوریڈکشن کی تبدیلی کو آسان بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کیلئے جوریڈکشن کی تبدیلی کی سہولت فراہم کر دی ۔

ایف بی آر نے اپنے آئرس پورٹل پر ٹیکس گزاروں کے لیے جوریڈکشن کی تبدیلی کا آپشن متعارف کرایا ہے۔ اب ٹیکس گزار آن لائن سیکرٹری جوریڈکشن کی منظوری کے بعد اپنی جوریڈکشن تبدیل کر سکیں گے جبکہ اس سے قبل انہیں تحریری درخواست دینا پڑتی تھی۔

جوریڈکشن کی تبدیلی کے لیے سینکڑوں درخواستیں زیر التواء تھیں، جس کی وجہ سے ٹیکس گزاروں کو آڈٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

آن لائن درخواست موصول ہونے سے جوریڈکشن کی تبدیلی جلد ممکن ہو گی، جس کے باعث لاہور ٹیکس بار نے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔