نادرا اور بلدیہ عظمی ٰکے مابین مذاکرات طے پا گئے

9 Oct, 2024 | 03:42 PM

بسام سلطان: بلدیہ عظمیٰ اور یو سییز کی جانب سے نادرا کے بقایا جات کی ادائیگی کا معاملہ، نادرا اور بلدیہ عظمی ٰکے مابین مذاکرات طے پا گئے۔

تفصیلات کےمطابق مفاہمت کے بعد نادرا نے نادہندہ یو سیز کا آن لائن سسٹم بحال کر دیا، بلدیہ عظمیٰ کی بقایا جات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی، یو سیز کی جانب سے نادرا کو تقریبا 80 لاکھ کی ادائیگی کی جانی تھی۔
گزشتہ روز نادرا کی جانب سے نادہندہ یو سیز کا آن لائن سسٹم بلاک کر دیا گیا تھا، آن لائن سسٹم بلاک ہو جانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،برتھ، ڈومیسائل ، ڈیتھ اور دیگر سرٹیفیکیٹس کا حصول با آسانی ممکن ہو سکے گا۔

مزیدخبریں