ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ کا چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ کا چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : محکمہ داخلہ پنجاب نے  چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے نئی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں چینی باشندوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس حوالے سے تین ٹیوٹا ہائی ایس بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے گاڑیوں کی خریداری کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی سمری محکمہ خزانہ کو ارسال کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تین بلٹ پروف کوسٹر چینی باشندوں کو محفوظ نقل و حرکت کی سہولت دینے کیلئے خریدی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز ملتے ہی گاڑیوں کی خریداری کا عمل شروع کر دیاجائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer