’ڈاک کے نظام کو عصرِ حاضر سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں‘

9 Oct, 2024 | 03:07 PM

ویب ڈیسک : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈاک کے نظام کو عصرِ حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 عالمی یومِ ڈاک پرگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عالمی یومِ ڈاک پر اس سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، معاشی ترقی میں مواصلات کی افادیت عصرِ حاضر میں بھی مسلمہ حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 1874ء میں قائم ہونے والے اس نظام نے دنیا بھر میں ترسیل کی راہ ہموار کی، پاکستان میں بھی ڈاک کا نظام فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

مزیدخبریں