ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی احتجاج میں توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا معاملہ ، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کےخلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کو احتجاج ، انتشار کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کے لئے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی۔

 پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی کے پی کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیں، پی ٹی آئی کےضلعی صدر عامر مغل کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔