ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی ایل ڈی اے کی ریکوری مہم سست روی کا شکار ہونے پر ٹاون پلاننگ پر برہمی

ڈی جی ایل ڈی اے کی ریکوری مہم سست روی کا شکار ہونے پر ٹاون پلاننگ پر برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دْرِنایاب : ڈی جی ایل ڈی اے کی ریکوری مہم سست روی کا شکار ہونے پر ٹاون پلاننگ پر برہمی ، چیف ٹاون پلانرز کو تنبیہ ، خصوصی ریکوری ہدف دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
 گزشتہ روز ڈی جی طاہر فاروق نے ریکوری پر اہم اجلاس لیا ۔اجلاس میں چیف ٹاون پلانر ون اور چئف ٹاون پلانر ٹو ڈی جی کو مطمئین نہ کرسکے ۔ ڈی جی نے ہدایت کی کہ ٹاون پلانر ریکوری کو مزید تیز اور اہداف مکمل کرنے پر فوکس کریں ۔ ڈی جی نے تنبیہ جاری کی کہ مقررہ ہدف حاصل نہ کرنے والا افسر عہدے پر نہیں رہے گا ۔ شعبہ ٹاون پلاننگ گزشتہ مالی سال میں ہدف عبور کیا تھا ۔ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ریکوری بہتر ہوئی پھر ریکوری ڈاون ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق ٹاون پلاننگ ون میں گلبرگ جیسے ہائی ریونیو ایریا میں بھی ریکوری ڈی جی کی توقعات سے کم ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے افسران جرمانوں ، نقشہ منظوری اور کمرشل کیسز میں بھی متوقع فیس وصولی نہیں ہورہی ۔ڈی جی کمرشل نقشوں کی آن لائن جمع کرانے اور منظوری کے میکنیزیم کا خواہاں ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹاون پلاننگ افسران کنسلٹینسی دے کر ڈائریکٹر پارٹیز سے نقشہ کیس پاس کرنے کے عادی ہوچکے ہیں ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ کمرشل نقشوں کو آن لائن کرکے مڈل مین کا کردار ختم کریں گے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے میں ایز آف ڈوئینگ اور سفٹڈ فائل کے پراسیس کو مزید تیز کریں گے ۔ محمد طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کی ریکوری کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہے ۔

Ansa Awais

Content Writer