ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حناالطاف سے علیحدگی، دوسری شادی کب کرونگا؟ اداکار آغا علی نے بتا دیا

 حناالطاف سے علیحدگی، دوسری شادی کب کرونگا؟ اداکار آغا علی نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اداکار آغا علی نے حناالطاف کے ساتھ اپنی طلاق کی تصدیق کے بعد اپنی دوسری شادی کے بارے میں بھی بتا دیا۔

  آغا علی نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں حنا الطاف سے اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی،اسی پوڈکاسٹ میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے اپنی دوسری شادی کے منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایاکہ ہمیں نہیں معلوم کہ ہم اپنی زندگی میں کون سے فیصلے کب لیں گے، میں نے اپنی زندگی میں وہ مشکل ترین فیصلے لیے جن کے بارے میں کبھی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔

 معروف اداکار نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں دوسری شادی نہیں کروں گا اور نہ ہی فی الحال یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں بہت جلد دوسری شادی کرنے والا ہوں کیونکہ ہم انسانوں کو آنے والے وقت اور حالات کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔اگر میں ابھی کی بات کروں تو فی الحال میرا دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،میں خود کو وقت دینا چاہتا ہوں، اپنے کیریئر اور اپنی شخصیت پر توجہ دے رہا ہوں۔

  آغا علی نے مزید کہا کہ باقی مستقبل کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں کہ کب کون سا فیصلہ لینا پڑ جائے۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی مئی 2020 میں ہوئی تھی جبکہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا،رواں برس اگست میں مدیحہ نقوی نے اپنے شو میں آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کا تذکرہ کیا تھابعدازاں انہوں نے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زبان پھسل گئی تھی.