ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سدھوموسے والا کی موت کی پیشگوئی 8 دن پہلے ہی کردی گئی تھی، حیران کن انکشاف

سدھوموسے والا کی موت کی پیشگوئی 8 دن پہلے ہی کردی گئی تھی، حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مقبول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کی پیشگوئی قتل سے 8 دن پہلے کردی گئی تھی،اس حوالے سے ایک حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔

 حال ہی میں بگ باس 18 کے کنٹسٹنٹ اور سیاسی رہنما تاجندر بگّا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک نجومی نے سدھو موسے والا کو ان کی موت سے پہلے ہی خبردار کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کی تجویز دی تھی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس 18 کی ایک حالیہ قسط میں تاجندر بگّا نے انکشاف کیا کہ ایک نجومی،جو ان کا قریبی دوست تھا، نے سدھو موسے والا کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی زندگی کو خطرہ ہے اور انہیں جلد از جلد ملک چھوڑ دینا چاہیے۔

 تاجندر کامزید کہنا تھا کہ سدھو نے نجومی کی بات مانتے ہوئے ملک چھوڑنے کا منصوبہ بھی بنالیا تھالیکن پیش گوئی کے 8 دن بعد ہی سدھو موسے والا کو قتل کردیا گیا تھا۔ تاجندر نے مزید بتایا کہ انہوں نے بھی سدھو کو اس خطرے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ 

 سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو منسا ضلع کے ایک گاؤں میں ان کی گاڑی پر گولیاں برسا کر قتل کردیا گیا تھا۔