ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کا تحریری حکم

پی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کا تحریری حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہورہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا گیا، عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی 15اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا کہ سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت 15 اکتوبر تک منظور کی جاتی ہے ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے تحریری حکم جاری کیا،درخواست گزار سلمان اکرم راجہ متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔

سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے، وکلا نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کےخلاف اسلام آباد تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا،وکلاء کے احتجاج کرنے پر پولیس نے خلاف قانون درج کیا ،متعلقہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت نے استدعا ہے کہ عدالت متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے لئےحفاظتی ضمانت منظور کرے۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل 2رکنی بینچ نے سماعت کی، وکلا نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ حسن ابدال میں کسی قانونی جواز کےبغیر مقدمہ درج کیا گیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سلمان اکرم راجہ کی 15اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔