ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کے ایگرو فاریسٹ پروجیکٹ کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

پنجاب حکومت کے ایگرو فاریسٹ پروجیکٹ کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد : پنجاب حکومت کے ایگرو فاریسٹ پروجیکٹ کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ،ایگرو فاریسٹ پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے 15 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی سیکرٹری فاریسٹ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی، جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ایگرو فاریسٹ پروجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر۔
  پنجاب ایگرفاریسٹ پروجیکٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی میں ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل سیکرٹری فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو شامل کیاگیا ۔ایگریکلچر آفیسر، چیف فاریسٹ آفیسر، ڈائریکٹر بجٹ اینڈ اکاؤنٹس فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ، محکمہ فنانس، محکمہ توانائی، محکمہ ٹرانسپورٹ کے گریڈ 18 کے آفیسرز، کنزویٹو آفیسر فاریسٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبرز نامزد کیے گئے ہیں۔ اسٹیئرنگ کمیٹی ایگرو فاریسٹ پروجیکٹ کے سالانہ ورک پلان کو مرتب کرے گی۔محکمہ جنگلات کی اراضی پر زیتون مورنگا اور دیگر فضلوں کی کاشت کے کسانوں کی رہنمائی کی جائے گی ۔

Ansa Awais

Content Writer