ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی سولہ سالہ بیٹی کے بازیابی کیس کو ری شیڈول کردیا ، عدالت نے مغوی لڑکی کی عدم بازیابی پر ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر کو طلب کررکھا ہے۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی نے شہری گل حسن کی درخواست پر سماعت کرنا تھی ، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سولہ سالہ بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ راوی روڈ میں درج کروایا ، مقدمہ درج کروانے کے باوجود پولیس مغوی لڑکی کو بازیاب نہیں کررہی ، درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کو مغوی لڑکی بازیاب کرنے کا حکم دے ۔