عابد چودھری: سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ کو اغوا کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیفنس سی میں احسن ریاض فتیانہ کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور انہیں اغوا کرکے لے گئے۔ احسن ریاض فتیانہ کے اغوا کا مقدمہ ان کی والدہ آشفہ ریاض کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ 25 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔احسن ریاض تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بیٹے ہیں۔