ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی سے اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملازمت کے لیے جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

سیف سیٹیز ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق سہیلی نے نوکری کا جھانسہ دے کر ملتان سے لیہ اپنے گھر بلوایا۔ گھر میں پہلے سے 4 سے 5 افراد موجود تھے جنہوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے تشدد کیا اور زیادتی کے بعد سنسان علاقے میں پھینک کر چلے گئے۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کوبھیجا جس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ خواتین خود کو محفوظ بنانے کے لیے ویمن سیفٹی ایپ کو اپنے موبائل میں انسٹال کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 پر 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔