قیصر کھوکھر : پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے لگی ، الیکشن کمیشن نے بائیس اکتوبر کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو طلب کر لیا.
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیرپرالیکشن کمیشن نے برہمی کا اظہارکیا ہے، پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے الیکشن کمیشن متحرک ہے۔ الیکشن کمیشن نے بائیس اکتوبر کو چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو طلب کیا ہے۔ چیف سیکرٹری اورسیکرٹری بلدیات کو پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ تیار نہ کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی سمری پر دستخط نہیں کئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو پانچواں مراسلہ لکھا گیا ہے۔
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیرپرالیکشن کمیشن کا اظہارِبرہمی
9 Oct, 2024 | 11:43 AM