ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نکاح کی عمر پر کابینہ نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی

 نکاح کی عمر پر کابینہ نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: کابینہ نے سینیئر وزیرکی سربراہی میں نکاح کی عمر پر کمیٹی قائم کر دی،وزیر بلدیات وزیر انفارمیشن ،وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری قانون ،سیکرٹری بلدیات بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے، کمیٹی نکاح کے موقع پر لڑکی کی عمر 18سال کرنے کی سفارشات کرے گی،اس وقت لڑکی کی شادی کی عمر 16سال اور لڑکے کی عمر 18سال ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے لڑکی کی شادی کی عمر 18سال کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کابینہ نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔