رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات، غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ

9 Oct, 2024 | 10:50 AM

اشرف خان : بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،ستمبر 2024میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2 ارب 80کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں،ستمبر 23کے مقابلے ستمبر 24 میں ترسیلات زر میں 29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر 8 ارب 80 کروڑ ڈالر موصول ہوچکی ہیں۔گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ مالی کے مقابلے رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر 38.80 فیصد کا اضافہ ہوا۔سعودی عرب سے سب سے زیادہ 68.13 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر رہیں

 یو اے ای سے ترسیلات زر 56 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں،برطانیہ سے 42.36 کروڑ ڈالر ترسیلات زر آئیں،امریکہ سے ستمبر میں ترسیلات زر 27.49 کروڑ ڈالر آئیں۔

 دنیا میں زرمبادلہ 4 ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے۔ پہلے نمبر پر ایکسپورٹس، دوسرے نمبر پر ترسیلات زر، تیسرے نمبر پر بیرونی سرمایہ کاری (FDI) اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی صورت میں چوتھے نمبر پر آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے قرضوں کا حصول ہے جو اس وقت پاکستان کی صورتحال ہے۔

مزیدخبریں