ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی کا بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے پر بیان

چیئرمین پی سی بی کا بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے پر بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بابراعظم کے کپتانی سے استعفیٰ دینے پر اپنا مؤقف ظاہر کردیا۔

 حالیہ میڈیا بریفنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایت دی کہ کپتانی کے لئےمضبوط دعویدار کا انتخاب کریں اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں,انہوں نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ناراض بابراعظم کے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور بیٹر قومی ٹیم کے لئےانتہاہی اہم ہیں، ہمیں انکی بطور خدمات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 2 اکتوبر کو وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دینے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 'وہ کپتانی چھوڑنے کے بعد بطور کھلاڑی کردار ادا کرنے اور ذمہ داری پوری کرنےکے لئےتیار ہیں، اس کے ساتھ ہی اپنی پرفارمنس پر توجہ بھی دینا چاہتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'گزشتہ ماہ پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو مطلع کر دیا تھا، اس ٹیم کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی لیکن اب وقت آ گیا کہ میں کپتانی سے دستبردار ہو جاؤں اور اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کروں'۔

واضح رہے کہ دوسرا موقع ہے جب بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔