لاہور میں آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہیگا؟ اہم پیشگوئی

9 Oct, 2024 | 10:27 AM

کومل اسلم: لاہور دنیا بھر میں اے کیو آئی 163 کے ساتھ پانچویں نمبر پر آلودہ قرار دے دیا گیا ، جبکہ پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آلودہ ریکارڈ کیا گیا ہے,دوسری جانب ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر کی فضا آلودہ ،ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 163ریکارڈ کی گئی،جوہر ٹاؤن 184،امریکی قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 174ریکارڈ،ٹھوکر نیا ز بیگ میں فضائی آلودگی کی شرح 144ریکارڈ کی گئی،صبح میں فضا سے خنکی کا احساس ہونے لگا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعد از دوپہر مری، گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں خضدار، بارکھان اورگرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہو سکتی ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں