ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’حبا بخاری کے ہاں حمل میری دوائیوں سے ٹھہرا‘، حکیم شہزاد کا حیران کن دعویٰ

’حبا بخاری کے ہاں حمل میری دوائیوں سے ٹھہرا‘، حکیم شہزاد کا حیران کن دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ہی اداکارہ حبا بخاری کے ہاں حمل ٹھہرا ہے۔

اُن کا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حبا بخاری نے ان سے حمل کی دوائی لی۔ویڈیو میں حکیم شہزاد نے حبا بخاری کی لندن میں ہونے والے ایوارڈز شو کی چند ویڈیوز بھی دکھائیں، جن میں اداکارہ کو ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ  کہ جو لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ کس وجہ سے مشہور ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ حبا بخاری سے ان کے نتائج پوچھیں۔

حکیم شہزاد کا مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب حبا ان کے پاس آئیں، تو وہ حمل سے نہیں تھیں لیکن صرف ایک ماہ تک ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ان کے ہاں حمل ٹھہرا۔

حکیم شہزاد کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ اداکارہ کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، اس کے علاوہ، حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز احمد نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔