ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملہ، امریکہ سے اہم خبر آگئی

 کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملہ، امریکہ سے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نےکہا کہ مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پرامن طریقے سے مظاہرہ کریں اور تشدد سے باز رہیں۔

میتھیو ملر نے پاکستانی حکام سے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے احترام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قوانین اور آئین کے احترام کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کام کیا جائے۔