ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  خام تیل کی قیمت میں ہولناک اضافہ

Crud Oil Production, Crud Oil Price surged, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے بڑھ گئیں۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ بڑھنے اور آبنائے ہرمز بند ہونے کے خدشات کو لے کر تیل کی مارکیٹ میں غیر معمولی سورتحال ہے اور فی بیرل قیمت سو ڈار سے بھی اوپر جانے کی قیاس آڑائیاں کی جا رہی ہیں۔

منگل کےرز  برینٹ نارتھ سی کروڈ اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلا گیا جبکہ گزشتہ ماہ برینٹ کی قیمت 70ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئی تھی۔

 مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل پیدا کرنیوالے ممالک کا گروپ (اوپیک) پیداوار میں کمی کے فیصلے کو واپس لے سکتا ہے۔