شدید ژالہ باری نے زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا

9 Oct, 2024 | 02:08 AM

Waseem Azmet

سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ سڑکیں برف کے کنکروں سے اٹ گئیں اور  ٹریفک کا نظام درہم برہم  ہو گیا۔  بجلی کی سپلائی  بھی معطل ہو  گئی۔

 شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری اور مضافاتی علاقوں میں حالیہ شدیدژالہ باری نے علاقے میں تباہی مچا دی۔ شدید ژالہ باری  کے باعث گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،۔  ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا رہا۔  معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ برفباری سے  فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہےاور سڑکوں پر ژالہ باری کے باعث چلنا مشکل ہو گیا ہے۔  مسلسل 3 گھنٹوں تک جاری رہنے والے ژالہ باری نے پورے علاقے میں سفید چادر بچھا دی۔ منظر سے ایسا ہو گیا جیسے ژالہ باری نہیں  برفباری ہوئی ہو۔

 حالیہ ژالہ باری سے علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہےاور بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہونے سے مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

مزیدخبریں