دفترِ خارجہ تین دن کیلئے قونصلر سروسز مہیا نہیں کرے گا

9 Oct, 2024 | 01:49 AM

سٹی42:  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت خارجہ میں قونصلر خدمات 14 تا 17 اکتوبر معطل رہیں گی۔

 وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں قونصلر خدمات 14 سے 17 اکتوبر تک معطل رہیں گی، یہ اقدام شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کے اجلاس کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث کیا گیا ہے۔

 تاہم وزارت خارجہ کے کراچی، لاہور، پشاور، اور گجرات میں موجود رابطہ دفاتر معمول کے مطابق بلا تعطل قونصلر خدمات فراہم کرتے رہیں گے، اسلام آباد میں خدمات کی معطلی کے دوران ان دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ 

مزیدخبریں