لاہور میں نامعلوم لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری، رواں سال مختلف مقامات سے 462 لاشیں برآمد

9 Oct, 2023 | 09:39 PM

اسرار خان: شہر لاہور میں نامعلوم لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ 

 ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 462 لاشیں ملیں۔ ماہ جنوری میں مختلف علاقوں سے 50 لاشیں ملیں، فروری میں 43، مارچ میں 40، اپریل میں 46، مئی میں 62 لاشیں ملیں۔ جون میں 42، جولائی میں 48، اگست میں 87، ستمبر میں 44 نامعلوم لاشیں ملیں مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔ 

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ نامعلوم لاشوں میں اکثریت نشے کے عادی افراد شامل ہیں، نامعلوم لاشوں میں نومولود اور دیگر افراد بھی شامل۔ نامعلوم میتوں کی تدفین ایدھی فاؤنڈیشن اپنے اخراجات پر کرتی ہے۔ 

مزیدخبریں