خون سفید ہوگیا، ظالم باپ 12 سالہ بیٹے کو قتل کرکے فرار

9 Oct, 2023 | 09:21 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: دکی میں ظالم باپ 12 سالہ بیٹے کو قتل کرکے فرار ہوگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں کلی ملا عبداللہ کے مقام پر نصیب اللہ نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنے 12 سالہ بیٹے مصور کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

ایس ایچ او شریف موسی خیل کے مطابق مقتول بچہ مدرسے کا طالبعلم ہے۔ مقتول  مصور کے ہاتھ  پاوں باندھ کر شدید تشدد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ظالم باپ بیٹے کو قتل کرکے  خفیہ طور پر دفنا رہا تھا کہ اسی دوران پولیس نے چھاپہ مارا، قاتل باپ موقع سے فرار ہوگیا۔

 پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے لی، جسے ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق 12 سالہ مصور کے ہاتھ پاوں باندھ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، مکمل جسم پر سر پیٹ ہاتھ پاؤں اور دیگر اعضاء پر سخت تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

مزیدخبریں