مفت بجلی یونٹس استعمال کرنے والے سرکاری افسران کیلئے بری خبر

9 Oct, 2023 | 09:04 PM

اویس کیانی:حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی سہولت ختم کرنے کی تیاری کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق گریڈ 17سے گریڈ 21کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کردی گئی۔ کابینہ کمیٹی برائےتوانائی پاور ڈویژن کی سمری پرکل حتمی منظوری دے گی۔ 

گریڈ 17کے آفیسر کو 450ماہانہ  مفت یونٹس کی بجائے 15ہزار858روپے ، گریڈ18 کے آفیسر کو ماہانہ600 مفت یونٹس کی بجائے 21ہزار996 روپے، گریڈ 19کے آفیسر کو ماہانہ 880 مفت یونٹس کی بجائے37ہزار594 روپے، گریڈ20 کے آفیسر کوماہانہ1100 مفت یونٹس کی بجائے 46ہزار992روپے، گریڈ21 کے آفیسر کوماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55ہزار536روپے دینے کی سفارش کر دی گئی۔ 

جنریشن کمپنی کے گریڈ 17کے آفیسر کو ماہانہ650 مفت یونٹس کی بجائے24ہزار570 روپے، گریڈ 18کے آفیسر کو ماہانہ 700 مفت یونٹس کی بجائے 26ہزار460روپے، گریڈ 19کے آفیسر کو ماہانہ 1ہزار مفت یونٹس کی بجائے42ہزار720 روپے، گریڈ 20کے آفیسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کی بجائے 46ہزار 992روپے، گریڈ 21کے آفیسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کی بجائے 55ہزارروپے536 دینے کی سفارش کردی گئی۔ 

گریڈ 16تک کےملازمین کو فی الوقت مفت بجلی کی سہولت جاری رہے گی۔ ہرماہ بچ جانے والے مفت یونٹس اگلے مہینوں میں شامل کردئیے جاتے ہیں۔ افسران کیلئے موناٹائزیشن کا ریٹ جولائی 2023کے ٹیرف پر منجمند رہے گا۔ وزارت خزانہ نے مفت یونٹس اور موناٹائزیشن دونوں کی مخالفت کی ہے۔ 

واضح رہے کہ مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے سالانہ 6ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔ 1974سے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت جاری ہے، ملازمین مفت یونٹس فروخت بھی کردیتےہیں۔ 

مزیدخبریں