ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر وے پولیس کی کارروائی، دو کروڑ مالیت کی سگریٹ, پان, چھالیہ کی بڑی اسمگلنگ ناکام

 موٹر وے پولیس کی کارروائی، دو کروڑ مالیت کی سگریٹ, پان, چھالیہ کی بڑی اسمگلنگ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: موٹر وے ایم۔5 پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب موٹر وے پولیس نے دو کروڑ مالیت کی اسگریٹ پان چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ 

 موٹروے پولیس نے اوچ شریف کے قریب چار گاڑیوں سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سامان  برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تقریبا" دو کروڑ مالیت کی اسگریٹ ، پان، چھالیہ کو غیر قانونی طریقہ سے اسمگل کیا  جا رہا تھا ۔اسمگل شدہ سامان فروٹ  کے ڈبوں میں  پیک کر کے کوئٹہ سے ملتان  لے جا یا جا رہا تھا۔

  موٹروے پولیس نے اسمگلنک شدہ سامان اور گاڑیاں  بمع ملزمان کسٹم  پولیس کے حوالے کر دیا۔

آئی جی موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ کا کہنا ہے کہ موٹروے پر ہر صورت قانون کی حکمرانی اولین  ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم نے افسران کی کارکردگی کو سراہا .