میاں نواز شریف کیخلاف بناۓ گئے تمام مقدمات کمزور ہیں، عطاء تارڑ

9 Oct, 2023 | 07:27 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

حیدر علی: لیگی رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کیخلاف بناۓ گئے تمام مقدمات کمزور ہیں۔ میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے حفاظتی ضمانت کروائی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے مری میں نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21اکتوبر کو نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائیگا۔ مری آنے سے پہلے شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مری میں 8/8منزلہ عمارتیں تعمیر کرکے تباہی کے آثار پیدا کر دیئے گئے۔ ہمارے دور میں کسی کو تعمیرات کی اجازت نہ تھی۔

عطاء تارڑ کے مسلم لیگی کارکنان سے خطاب کے دوران شدید بارش شروع ہوگئی، البتہ بارش کے دوران بھی عطاء تارڑ کا خطاب جاری رہا۔

بعدازاں  جلسہ سے خطاب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پورے ملک میں جہاں جہاں تعمیر و ترقی کا نشان نظر ائے گا اس پہ نواز شریف کی مہر ثبت ہے۔  نواز شریف کے 2018 کے پاکستان میں مہنگائی نہیں تھی ، بے روزگاری نہیں تھی اس میں معیشت کے مسائل نہیں تھے۔ نواز شریف صرف مہنگائی کے خاتمے تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے مشین لے کر آ رہے ہیں۔ نواز شریف کے استقبال کے لیے تیاری کے لیے پروگرام انتخابی جلسوں کا سماں پیدا کرتے جا رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں