ویب ڈیسک: لودھراں میں پولیس نے تین خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی کرنے والے اسکول پرنسپل کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق 5 اکتوبر کو گورنمنٹ نان فارمل بیسک ایجوکیشن اسکول چھمب کلیار کے پرنسپل مصطفیٰ کی اسکول میں پڑھانے والی تین خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی اور نازیبا حرکات کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے ایک ٹیچر کے والد کی مدعیت میں اسکول پرنسپل مصطفیٰ اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف 6 اکتوبر کو مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔
پولیس کی جانب سے آج اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ قریشی والا ظفر گرواں کا کہنا ہے کہ ملزم سے موبائل فون برامد کرکے مزید تفتیش کی جائے گی جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔