شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات, نوازشریف کی وطن واپسی کے متعلق گفتگو

9 Oct, 2023 | 04:46 PM

This browser does not support the video element.

راؤ دلشاد  :سابق وزیراعظم اور  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ شہبازشریف نے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔ 

 شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا سنہرا دور، اِن شاءاللہ پھر واپس آرہا ہے۔ مہنگائی میں کمی کا آغاز جلد ہونے والا ہے، تیز رفتار ترقی کا سفر پھر شروع ہونے کو ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے قوم سے کیا ہروعدہ پورا کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) سے زیادہ عوام کا کوئی ہمدرد نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قوم سے سچ بولا، دیانتداری سے قوم کی خدمت کی۔ 

ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے شیخ وسیم، سابق ایم پی ایز سعد وسیم اور چوہدری الیاس شامل تھے۔ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ 

مزیدخبریں