طیب سیف: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بڑی کارروائیوں کے دوران آن لائن مالی فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی طاہر تنویر کی ہدایات پر ایف آئی اے کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیکسنگ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد امین، محمد رمضان اور حمزہ علی شامل ہیں۔ ملزم محمد امین ، محمد رمضان نے خود کو شکایت کنندہ کا دوست ظاہر کرتے کال کی، ملزمان نے بذریعہ کال من گھڑت کہانیوں کا احوال بتاتے لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزمان نے متاثرہ سے 8 لاکھ 42 ہزار روپے بٹور، جبکہ ملزم حمزہ علی نے خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے سادہ لوح شہری سے بھاری رقوم ہتھیائی، ملزم نے معلومات کو استعمال کر کے شہری کے بینک اکاؤنٹ سے تقریباً 4 لاکھ 50 روپے نکلوائے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔