جنید ریاض : انٹرمیڈیٹ پارٹ1سالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میں 7لاکھ53ہزار214 طلبانےشرکت کی۔ لاہور بورڈ میں 1لاکھ73ہزار398 امیدواروں نےامتحان میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین لاہور بورڈ آغا محمد علی عباس صبح 10 بجے نتائج کا اعلان کریں گے۔ اعلان کے ساتھ ہی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر میسر ہوں گے۔