ویب ڈیسک: پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے ورلڈ کپ ادھورا چھوڑ دیا، حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ کر دبئی چلی گئیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں اور ان کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق قریبی ذرائع نے کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا، زینب نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا۔کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
???? BREAKING: As per reports from SAMAA TV, Pakistan presenter Zainab Abbas who's working in ICC for the World Cup has been deported from India due to a disputed case.
— Saif Ahmed ???????? (@saifahmed75) October 9, 2023
Allegations involve cybercrime and old tweets against India and religion. #CWC23 #WorldCup2023 pic.twitter.com/CtwkDGGpxF
واضح رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے کیس کرنے کی درخواست کی تھی۔بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔