طیب سیف :غیر قانونی افغان بستیوں کے خلاف آپریشن کا معاملہ, انتظامیہ اور پولیس بے گھر ہونے والے غیر قانونی باشندوں کا ریکارڈ رکھنے میں ناکام ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے آپریشن کے بعد بے گھر ہونے والے غیر قانونی پناہ گزین دوسرے شہروں میں پھیل گئے۔ سی ڈی اے نے تاحال دس غیر قانونی افغان بستیوں کے خلاف آپریشن کیا۔ غیر قانونی افغان پناہ گزین اسلام آباد کے سیکٹرز ایریا میں بھی روپوش ہو گئے۔
اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کے پاس افغان پناہ گزینوں کی رہائش کا کوئی نیاریکارڈ بھی سامنے نہ آ سکا۔
پولیس کو پہلے سے موجود غیر قانونی پناہ گزینوں کی تلاش کے ساتھ نئے غائب ہونے والوں کی تلاش بھی سونپ دی گئی۔ اس کے علاوہ تمام پرائیوٹ اور سرکاری گھروں میں رہنے والے کرایہ داروں کی رپورٹ مرتب کرنے کی بھی ہدایات کردی گئی۔ پولیس نے غیر قانونی بستیوں کے متاثرین کے لیے باقاعدہ کیمپ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس تاحال غیر قانونی افغانیوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے جیل بھیج رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے ہر تھانہ کی سطح پر کیمپ قائم کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔