ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  کندھ کوٹ؛ راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے کا معاملہ، پولیس نے 42 افراد پر مقدمہ درج کرلیا

  کندھ کوٹ؛ راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے کا معاملہ، پولیس نے 42 افراد پر مقدمہ درج کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سلیم میرانی:  کندھ کوٹ کے گائون پیارو سبزوئی میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے کا معاملہ، پولیس نے سندرانی اور ساوند قبائل کے 42 افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں 12 افراد نامزد جبکہ 30 نامعلوم افراد پر درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ اے ایس آئی غلام علی بہلکانی کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ واقعہ دو ہفتہ قبل تھانہ گھوڑا گھاٹ کے حدود میں پیش آیا تھا۔ سندرانی اور ساوند قبائل کی دیرینہ دشمنی کے باعث راکٹ گولا گھر میں گرنے سے پیش آیا ہے۔ 

واضح رہے کہ راکٹ کا گولا پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔