پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی ، منشیات فروش گرفتار

9 Oct, 2023 | 11:27 AM

Ansa Awais

(علی ساہی) لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

 لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کے باعث بڑی کامیابی حاصل کر لی، سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران کو گرفتار کیا، پولیس نے ملزم سے 01 کلو اور 120 گرام چرس برآمد کر لی۔

 سیف سٹیز مانیٹرنگ ٹیم نے ریلوے چوک کے علاقے میں مشکوک شخص کو دیکھا اور نولکھا پولیس کو فورا مشتبہ شخص کو چیک کرنے کی ہدایت کی گئی، دوران چیکنگ ملزم سے 01 کلو اور 120 گرام چرس برآمد ہوئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

مزیدخبریں