اچھی خبر ،ڈالر سستا ہو گیا

9 Oct, 2023 | 11:21 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کاروباری روز کے درمیان ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 18 پیسے کی کمی ہونے کے بعد ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کے بعد 282 روپے 68 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ ہفتے انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 1.8 فیصد اضافے سے 282.69 پر بند ہوا تھا۔ ڈالر انٹر بینک میں مسلسل 22 سیشنز سستا ہوا جس کے بعد روپیہ جولائی کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پی ایس ایکس 100 انڈیکس 30 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 523 ہوگیا جو جمعے کو 47 ہزار 493 پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں