آفیشل سیکریٹ ایکٹ سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل منتقل

9 Oct, 2023 | 10:44 AM

Ansa Awais

(فرزانہ صدیق) چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل منتقل کر دی گئی۔

 آفیشل سیکریٹ ایکٹ سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سماعت کریں گے، آج ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

مزیدخبریں