وزیراعلی محسن نقوی نے خصوصی اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا ، وزیراعلی محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے پیش نظر پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کا حکم دے دیا ۔
وزیراعلی محسن نقوی نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ کمشنر لاہور ڈویژن وجی ایل ڈی اے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی نے منصوبوں پر ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں۔
محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوورز پراجیکٹ83اورنواز شریف انٹر چینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ71 فیصد مکمل ہو چکا ہے،بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کی 90فیصد تکمیل ہوچکی ہے، رواں ماہ پل ٹریفک کیلئے کھول دیئے جائیں گے ۔ وزیراعلی نے داتا دربار کے سامنے سڑک کی توسیع اور پیدل راستے کیلئے منصوبے کی جزئیات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں گڑھی شاہو چوک کی ری ماڈلنگ کے متعلق امورپر بھی غور کیا گیا ۔