گیس صارفین کیلئے بری خبر

9 Oct, 2023 | 09:59 AM

Ansa Awais

  (ویب ڈیسک)موسم سرما میں دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔

رواں سال دسمبر کے پہلے ہفتے کیلیے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا، دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کا غیر ملکی کمپنی سے دسمبر کے پہلے ہفتے کیلیے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا ہے۔ کارگو کی قیمت 15.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو، دوسرے ہفتے کیلیے قیمت 19.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ دسمبر کے تیسرے اور آخری ہفتے کیلئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔ حکام وزارت توانائی کے مطابق جنوری اور فروری کیلیے ایل این جی کا بندوبست نہیں، دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی۔

مزیدخبریں