نواز شریف کے استقبال کیلئے لگژری بسیں لے کر جائیں گے، حنیف عباسی کا جلسہ میں اعلان

9 Oct, 2023 | 02:26 AM

سٹی42:  پاکستان مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی میں چکلالہ سکیم تھری میں بڑا  جلسہ کیا جس سے حنیف عباسی، دانیال چوہدری اور دیگر مقامی رہنماوں نے خطاب کیا۔ 

مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما حنیف عباسی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، نون لیگ کے قائدین نے جیل کاٹی لیکن آج کوئی امی اور کوئی بچوں کو یاد کر رہے رو رہا ہے۔ 2018 میں ملک میں ایسے شخص کو حکومت دی گئی جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی۔

حنیف عباسی نے اعلان کیا کہ کارکنوں کو لاہور لے جانے کے لئے لگژری بسیں لے کر جائیں گے،تمام قائدین کارکنوں کے ہمراہ بسوں میں جائیں گے۔

حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کی سابق حکومت میں اپنی گرفتاری اور قید کے حوالہ سے بتایا کہ انہیں رات کی تاریکی میں اٹھایا گیا اور کہا گیا پارٹی چھوڑ دو اور صبح گھر چلے جاو،صرف ایک لفظ زبان پر تھا کہ جان جا سکتی ہے لیکن بے وفائی نہیں کر سکتا۔حنیف عباسی نے کہا کہ پنڈی کا پیڈو جو سسرال جانا پسند کرتا تھا رو رو کر کہہ رہا ہے جو کہتے ہو کرنے کو تیار ہوں،خدا کے لئے مجھے چھوڑ دو۔ اسکو کیسے چھوڑ دیں 9 مئی کا حساب ہو گا،دشمن جو کام نہ کر سکا اس نے کر دیا۔

بیرسٹر دانیال چوہدری کا خطاب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نےجلسہ عام سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر اپنے قائد نوازشریف کا تاریخی استقبال کریں گے۔21 اکتوبر ریفرنڈم کا دِن ہے۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہنوازشریف ایک بار پھر پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گا۔ایک بار پھر ڈالر اور روٹی کی قیمت کم ہوگی۔ ملک کو بحرانوں سے صرف نوازشریف نکال سکتا ہے۔پٹرول کی قیمت کم نوازشریف ہی کرے گا ۔اس ملک کے مسائل کو صرف نوازشریف ہی ٹھیک کرسکتا ہے۔نوازشریف غریب کی امید کی کرن ہے۔


مزیدخبریں